پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کے 40 سے زائد ممبران قائمہ کمیٹیوںسے مستعفی

7 ممبران قائمہ کمیٹیوںکی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے ،پارلیمانی بزنس متاثر ہونے کا امکان

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعت کے 40سے زائد ممبران نے قائمہ کمیٹیوںسے استعفے دیدئیے،7ممبران قائمہ کمیٹیوںکی چیئرمین شپ سے مستعفی ہوگئے اور انہوں نے اپنے استعفے سپیکر آفس میں جمع کروادئیے ہیں۔

(جاری ہے)

صوبائی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوںمیں بطور ممبر اپوزیشن کے 30سے زائد ارکان نے بھی اپنے استعفے اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دئیے ہیں۔دوسری جانب، اپوزیشن کے تمام ارکان کے قائمہ کمیٹیوںسے مستعفی ہونے کے بعد پارلیمانی بزنس متاثر ہونے کا امکان ہے۔