ڈیرہ اسماعیل خان ،ایف سی خیبرپختونخوا(سائوتھ)کا تعلیمی انقلاب، چہکان میں جدید پبلک اسکول کا قیام

جمعرات 16 اکتوبر 2025 16:07

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ایف سی خیبرپختونخوا(سائوتھ)کا تعلیمی انقلاب، چہکان میں جدید پبلک اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (سائوتھ)کے تعاون سے ایف سی پبلک سکول چہکان کی بنیاد اگست 2025 میں رکھی گئی۔ یہ اسکول ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے چہکان میں تعلیمی ترقی کی ایک اہم کاوش ہے۔

(جاری ہے)

علاقے میں بچوں کے لیے تعلیمی ادارے کا فقدان تھا، جس کے پیش نظر یہاں جدید سہولیات سے آراستہ سکول قائم کیا گیا۔سکول معقول فیس کے ساتھ بچوں کو پلے گروپ سے پرائمری تک معیاری تعلیم فراہم کرتا ہے۔ پڑھائی کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔ہیڈ کوارٹر ایف سی خیبر پختونخوا (سائوتھ)کی جانب سے یتیم و مستحق بچوں کی مفت تعلیم کا بندوبست علاقے میں تعلیمی انقلاب کی ایک روشن مثال ہے۔\378