ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس

جمعرات 16 اکتوبر 2025 17:43

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کی زیرِ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تعلیمی شعبے کو درپیش مسائل، غیر حاضر اساتذہ، بند اسکولوں کی بحالی اور نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کی کارکردگی سمیت مختلف امور پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منیر احمد خان کاکڑ نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کی حاضری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان روکا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بند اسکولوں میں فوری طور پر تعلیمی عمل بحال کیا جائے اور ہر استاد اپنی ذمہ داری پوری ایمانداری سے ادا کرے۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تعلیم معاشرتی ترقی کی بنیاد ہے، اس لیے بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول اور معیاری تعلیم کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران پر زور دیا کہ وہ فیلڈ میں موجود رہ کر اسکولوں کی کارکردگی کی نگرانی کریں اور لاپرواہی برتنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں۔اجلاس میں دیگر اہم تعلیمی پہلووں پر بھی تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور نظامِ تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر اتفاق کیا گیا۔\378

متعلقہ عنوان :