رکن پنجاب اسمبلی/ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ وائلڈ لائف سعدیہ بلال کاوائلڈ لائف کا اچانک دورہ

جمعرات 16 اکتوبر 2025 23:01

احمدپورشرقیہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) رکن پنجاب اسمبلی / ممبر اسٹینڈنگ کمیٹی برائے محکمہ وائلڈ لائف سعدیہ بلال نے محکمہ وائلڈ لائف کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی چیف محکمہ وائلڈ لائف سید علی عثمان بخاری نے رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ بلال کو ڈویژن بھر میں شکار کی صورتحال اور جاری پابندیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔

انہوں نے بتایا کہ بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع میں فی الوقت کسی بھی قسم کے شکار کی اجازت نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی چیف محکمہ وائلڈ لائف نے بتایا کہ جنگلی حیات کی حفاظت او لین ترجیح ہے اور پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ ڈپٹی چیف محکمہ وائلڈ لائف نے کہا کہ محکمہ کی جانب سے جاری کردہ مراسلہ کے مطابق نگرانی کو تیز کر دیا گیا ہے اور چوکیوں کی تعداد بڑھانے، پیٹرولنگ میں اضافہ اور شکایات پر فوری کارروائی کے نظام کو فعال کیا گیاہے۔محکمہ وائلڈ لائف نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جنگلی حیات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کریں اور شکارکرنے والے کی اطلاع فوراً متعلقہ حکام کو دیں۔\378