Live Updates

یونیورسٹی آف لورالائی میں نوجوانوں کے لیے تربیتی سیشنز کا انعقاد

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:00

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) محکمہ امورِ نوجوانان حکومت بلوچستان کے زیرِ اہتمام ’’بلوچستان یوتھ سوشو اکنامک ڈویلپمنٹ پروگرام‘‘ کے تحت یونیورسٹی آف لورالائی میں تربیتی سرگرمی کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔تربیتی سیشنز میں 260 سے زائد نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی، جہاں دو خصوصی سیشنز معروف ٹرینر زین علی نے منعقد کیے۔

(جاری ہے)

ان سیشنز کا مقصد نوجوانوں کو کاروباری مہارتوں سے روشناس کرانا، خود انحصاری کے تصور کو فروغ دینا اور انہیں عملی زندگی میں کامیابی کے لیے تیار کرنا تھا۔یہ پروگرام وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے وژن کے مطابق نوجوانوں میں شعور، آئینی آگاہی، سماجی اقدار اور ذمہ داری کے جذبے کو پروان چڑھانے کا عزم لیے ہوئے ہے۔ اس منصوبے کے تحت صوبے کے مختلف اضلاع میں تربیتی سرگرمیاں جاری ہیں، جن سے اب تک ہزاروں نوجوان مستفید ہو چکے ہیں۔
Live سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :