ڈی پی او اٹک اور ایئر یونیورسٹی کامرہ ڈائریکٹر کیمپس ملاقات

جمعرات 16 اکتوبر 2025 21:17

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے ایئر یونیورسٹی ایروسپیس اینڈ ایوی ایشن کیمپس کامرہ کے ڈائریکٹر کیمپس ایئر وائس مارشل شمس الحق سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران یونیورسٹی کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال، داخلی و خارجی حفاظتی انتظامات اور مزید بہتری کے امکانات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان نے تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس اور یونیورسٹی انتظامیہ باہمی رابطے کے ذریعے حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنائیں گے۔ترجمان اٹک پولیس کے مطابق دونوں فریقین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ضلعی پولیس اور یونیورسٹی کے درمیان مربوط رابطہ تعلیمی ماحول کو محفوظ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔\378

متعلقہ عنوان :