سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات،لاہور میں ووٹنگ مکمل

جمعرات 16 اکتوبر 2025 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سال 2025/26کے انتخابات میں لاہور میں ووٹنگ کا عمل مکمل ہوگیا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں قائم پولنگ اسٹیشن پر کل 1460ووٹرز میں سے 1067وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔

(جاری ہے)

انتخابات میں صدر کی نشست پر عاصمہ جہانگیر گروپ کے امیدوار ہارون الرشید نے لاہور سے برتری حاصل کرلی۔ ہارون الرشید نے 629ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل حامد خان گروپ کے صدارتی امیدوار توفیق آصف نے 431ووٹ حاصل کیے۔پولنگ کے بعد گنتی میں چھ ووٹ منسوخ قرار دئیے گئے۔ لاہور میں انتخابی عمل پر وکلا نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا جبکہ پولنگ پرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔