الیکشن کمیشن ،این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیا

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:15

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2025ء) این اے ون چترال میں ضمنی انتخاب کا نوٹیفکیشن معطل کردیاگیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کی روشنی میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے ای سی پی نے انتخابی شیڈول کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

(جاری ہے)

اواضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت میں پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے حلقے پر ضمنی الیکشن روکنے کا حکم دیا تھا۔