گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ڈی آئی خان دورہ، پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت

جمعرات 16 اکتوبر 2025 22:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی جمعرات کے روز دورہ ڈی آئی خان کے دوران پولیس ٹریننگ سینٹر حملہ کے شہداء کے گھروں پر گئے۔ گورنر خیبرپختونخوا نے شہداء کے لواحقین سے ان کی رہائشگاہوں پر ملاقاتیں کی اور شہداء کے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

گورنر نے شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ٹریننگ سنٹر پر دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرنے والے شہداء ہمارا فخر ہیں، شہداء کے لواحقین خود کو تنہا نہ سمجھیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپ کا دکھ بانٹنے اور شہید بہادر جوانوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے آیا ہوں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں صوبہ کے عوام، سکیورٹی فورسز، پولیس کی قربانیوں کی لازوال داستان ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ صوبہ اپنے شہداء کی قربانیوں کا مقروض ہے۔