ایکواڈور ، فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا قتل

جمعہ 17 اکتوبر 2025 10:40

بیونس آئرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) ایکواڈور کے مغربی صوبے مناسبی کے شہر مونتے کرسٹی میں فوجداری عدالت کے جج مارکوس مینڈوزا کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ شنہوا کے مطابق ان کے اہل خانہ نے بتایا کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب جج اپنے بچوں کو سکول چھوڑنے گئے تھے۔

(جاری ہے)

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک مسلح شخص موٹر سائیکل پر سوار تھا جس نے جج کو نشانہ بنا کر فائرنگ کی۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد جمع کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ایکواڈور ججوں کی ایسوسی ایشن نے جج مینڈوزا کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مکمل اور شفاف تحقیقات کے ساتھ عدالتی عہدیداروں کی سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :