اسرائیل کا غزہ کیلئے رفح کی راہداری کل کھولنے کا اعلان

ٹرمینل کو کھولنے کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے،اسرائیلی وزیرخارجہ

جمعہ 17 اکتوبر 2025 14:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہا کہ غزہ کیلئے رفح کی راہداری ممکنہ طور پر اتوار کو کھولی جائے گی۔غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیرِ خارجہ گدون ساعر نے بتایا کہ ٹرمینل کو کھولنے کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے رفح راہداری کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔دوسری جانب مصری وزیرِخارجہ بدر عبد العاطی نے دارالحکومت قاہرہ میں بتایا کہ اسرائیل سے راہداری کھولنے کے لیے بات کا جاری ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں آبادی کا قحط سے برا حال ہے جس کو اب غذائی سامان سے بھر دینے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :