سندھ ہائی کورٹ نے ضیا الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کیخلاف درخواست پر سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 17:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) سندھ ہائی کورٹ نے صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کیخلاف درخواست پر سماعت 22اکتوبر تک ملتوی کردی ہے ۔سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے درخواست گزار کو پہلے درخواست پر لگے اعتراضات دور کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ پہلے دفتر کی جانب سے لگے اعتراضات دور کیے جائیں۔ عدالت نے سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ ضیا الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں۔ ضیا الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔

(جاری ہے)

ضیا الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔

ضیا الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں۔ ضیا الحسن لنجار حکومت سے الاؤنس سمیت دیگر مراعات بھی حاصل کر رہے ہیں۔ رولز کے مطابق ضیا الحسن لنجار سندھ بار کونسل انتخابات میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ضیا الحسن لنجار کے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں کاغذات مسترد کیئے جائیں۔ درخواست میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل، اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسر فریق بنایا گیا ہے۔