بلاول بھٹو زرداری کی اپنی جماعت اپنے ہی لیڈر کے ساتھ وفاداری نہیں،سعید تنولی

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:47

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) عوام دوست پارٹی کے چیئرمین شاہد آرائیں اور جنرل سیکریٹری سعید تنولی نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کراچی میں ہونے والے تماشوں کا بھی نوٹس لیں۔ انکی اپنی جماعت اپنے ہی لیڈر کے ساتھ وفاداری نہیں کر رہی۔ محترمہ بے نظیر بھٹو کرکٹ اسٹیدیم سیکٹر 13-Gبلاک سی گبول کالونی اورنگی ٹان کو فروخت کرنے والے کردار سامنے آگئے۔

نیا ناظم آباد کو فروخت کرانے والے اسٹیڈیم میں ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، انکی ٹیم، عابد ستی، ممتاز تنولی، شہزادہ گلفام کا مرکزی کردار رہا۔فیصل رضوی نے ڈیلنگ کی اور افضل زیدی کے زریعے رقم بانٹی گئی۔ یونین کونسل ٹین کا دفتر بھی اسی طرح بیچا گیا۔ جبکہ نوہزارایکڑ الطاف نگر کی چائنا کٹنگ میں حفیظ رند کو سپورٹ ڈپٹی میئر نے دی۔

(جاری ہے)

اورنگی میں پارٹی ورکرز کے اجلاس میں انکشافات سامنے آنے کے بعد بلاول بھٹو سے فوری ایکشن لینے کی اپیل کی گئی ہے۔

جبکہ اسلم سموں نے ڈرائیور کو سولہ گریڈ میں جعلی ترقی دلا کر جند رضا کو افسر گریڈ سولہ بنا دیا۔ ڈپٹی میئر کی ٹیم اسلم سموں، نجمی عالم نے کے ایم سی الگ ریاست بنا رکھی ہے اور مورد الزام میئر کو ٹہرایا جاتا ہے۔ بنارس نیشنل، کھوئے والی مارکیٹ، یو سی ڈی،ایس ٹی 14-Aمیں بھی اسکے دست راست جمیل ڈائری اور علی نواز بروہی تھے۔ اوورسیز پاکستانیوں کے منگھو پیر میں پلاٹس بھی ڈپٹی میئر کی سپورٹ پر فروخت کئے گئے۔

کراچی میں اسکیم تینتیس، اکتالیس، کورنگی، ملیر اور بھٹائی آباد میں بھی یہی گینگ چائنا کٹنگ کرارہا ہے۔ بلاول بھٹو جاگیں ایم کیو ایم کی طرز پر تمام غلط کام کئے جا رہے ہیں۔ شاہ لطیف ٹان، میمن گوٹھ، ملیر میں سارے غلط کام سلمان مراد نے کرائے جس پر فوری احتساب کی ضرورت ہے۔پیپلز پارٹی کے ورکرز میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے جبکہ سلمان مراد اور اسلم سموں نے گروپنگ اور چار سو سے زائدبوگس تقرریاں بھی کرائی ہیں۔

آل احمد نقوی سے سارے غلط کام اور جمیل فاروقی سے ایچ آر ایم سے جعلی آرڈرز جاری کراکے اسے رخصت پر بھیج دیا گیا۔ کراچی میں کے ایم سیکے پٹرول پمپس صدر، کلفٹن اور دیگر علاقوں میں اور ہاکس بے ہٹ بھی یہی افراد قبضہکر رہے ہیں۔ ستائیس ایکڑ۔ چار ایکڑ مواچھ گوٹھ کی زمین بھی میئر اور دتی میئر نے نمٹوا دی جبکہ اب کورین کی زمین تحکانے لگانے کی تیاری ہے۔ پارکس اور دیگر ٹھیکوں میں گڑ بڑ میں بھی یہی مافیا ہے۔ بلاول بھٹو کراچی کی ترقی چاہتے ہیں تو سخت ایکشن لیں ان سب ذمہ داران افسران اور پی پی نمائندوں کو فارغ کریں۔