فیصل آباد یونیورسٹی میں ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار کا انعقاد

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:42

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے تعاون سے فیصل آباد یونیورسٹی میں ورلڈ فوڈ ڈے کے حوالے سے آگاہی سیمینار منعقد ہواجس میں ماہرینِ غذائیت،اساتذہ اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

سیمینار کا مقصد عوام میں یہ شعور اجاگر کرنا تھا کہ خوراک اللہ کی نعمت ہے اور اس کا ایک نوالہ بھی ضائع کرنا انسانی غفلت ہے کیونکہ دنیا بھر میں ہر سال لاکھوں ٹن کھانا ضائع ہوتا ہے جبکہ اسی وقت کروڑوں لوگ بھوکے سوتے ہیں۔

ماہرین نے زور دیا کہ زیرو ہنگر کے ہدف کے حصول کے لئے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور خوراک کو محفوظ طریقے سے استعمال کرتے ہوئے بچی ہوئی غذا ضرورت مندوں تک پہنچانی چاہیے۔اس موقع پر پنجاب فوڈ اتھارٹی فوڈ لیب کے ماہرین نے شرکا کو گھریلو سطح پر دودھ، گھی اور مصالحہ جات میں ملاوٹ چیک کرنے کے آسان اور مؤثر طریقے سکھائے تاکہ عوام روزمرہ کی بنیاد پر اپنی خوراک کے معیار کو یقینی بنا سکیں۔

متعلقہ عنوان :