مظفر آباد، آئندہ مالی سال کے بجٹ اور نئے پراجیکٹس کا جائزہ اجلاس

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:32

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر برائے سمال انڈسٹریز کارپوریشن ٹریڈ و ٹریول اتھارٹی پروفیسر تقدیس گیلانی کی زیر صدارت مالی سال 26-2025 کے میزانیہ بجٹ، گزشتہ مالی سال کے نظرثانی بجٹ اور محکمہ کے ملازمین کے مسائل کے حل کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری سمال انڈسٹریز چوہدری عبدالرحمان، سپیشل سیکرٹری محسن گیلانی، منیجنگ ڈائریکٹر سمال انڈسٹریز ذیشان عارف، چیف پلاننگ چوہدری یاسر بشیر، ڈائریکٹر وحید مغل ودیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال کے بجٹ اور نئے پراجیکٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں محکمانہ ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کے معاملات کے حوالے سے تمام شرکاء اجلاس نے اپنی رائے دی اور ان کے مسائل حل کرنے کیلئے معاملات کو یکسو کیا گیا۔سمال انڈسٹریز کو پروموٹ کرنے کے لیے اعزازی کوآرڈینٹرز تعینات کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے وزیر برائے سمال انڈسٹریز تقدیس گیلانی نے کہا کہ سمال انڈسٹریز کو پروموٹ کرنے کے لیے حکومت جلد بلاسود قرضوں کا آغاز کرنے جارہی ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ گھریلو صنعت کو زیادہ سے زیادہ فعال بنایا جائے۔

متعلقہ عنوان :