صدرآزادکشمیرسلطان محمود چوہدری کی سابق وزیر قانون سید اظہر گیلانی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 17 اکتوبر 2025 18:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سابق وزیر قانون آزاد جموں وکشمیر سید اظہر گیلانی کی وفات پر افسوس اور دکھ کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ سابق وزیر قانون آزاد جموں وکشمیر سید اظہر گیلانی کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے اور جملہ لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

متعلقہ عنوان :