امارات میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا، خصوصی دعائیں

جمعہ 17 اکتوبر 2025 20:20

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں بارش کیلئے نماز استسقاء ادا کی گئی۔ابوظبی سے عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نمازِ استسقاء نماز جمعہ سے آدھا گھنٹہ قبل ادا کی گئی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی، نماز جمعہ کے خطبے میں بارش کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید کی اپیل پر بارش کیلئے دعا کا اہتمام کیا گیا تھا۔