وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ سے ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ کی ملاقات

جمعہ 17 اکتوبر 2025 22:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) وزیر مملکت برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان صحت کے شعبہ میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پائیدار ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے ساتھ مل کر کام جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان میں ڈبلیو ایچ او کے نمائندے ڈاکٹر داپینگ لو اور ان کی ٹیم سے ملاقات کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاکستان میں صحت عامہ کی بہتری سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈبلیو ایچ او ٹیم نے آگاہ کیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، پنجاب اور سندھ میں نرسنگ کے شعبہ میں بہتری کے لئے "سنٹرز آف ایکسیلنس" کے قیام اور پاکستان نرسنگ اینڈ مڈوائفری کونسل (پی این ایم سی ) کی استعداد کار بڑھانے کے لئے فنڈز فراہم کر رہا ہے ، ڈبلیو ایچ او اے ڈی بی کے ساتھ شراکت دار کے طور پر بھی خدمات انجام دے رہا ہے۔