پنجاب یونیورسٹی کے طلبہ کاتھیٹر پلے ’تمہیں مجھ سے محبت ہے ‘ پیش

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 14:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی ناٹک پرفارمنگ آرٹس سوسائٹی، کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے طلبہ پر مشتمل گروپ نے ’تمہیں مجھ سے محبت ہے ‘کے عنوان سے تھیٹر پلے پیش کیاجسے پروفیسر ڈاکٹر احمد بلال نے تحریر کیا۔پلے کا عنوان عظیم شاعر امجد اسلام امجد کی معروف نظم سے ماخوذ ہے اور اُن کی شاعری کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہے۔

پلے کی کہانی تین نوجوانوں کے گرد گھومتی ہے جن کے محبت اور شاعری کے بارے میں مختلف نظریات ہیں۔ اُن کے خیالات اور عمل میں تضاد کے باعث کہانی ایک خوبصورت اور دلچسپ کامیڈی کی صورت اختیار کر لیتی ہے، جو ناظرین کو کلاسک پی ٹی وی کے سنہری دور کی یاد دلاتی ہے۔اس موقع پر وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی مہمانِ خصوصی تھے جبکہ ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینیٹیز پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، ڈین فیکلٹی آف جیو سائنسز پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشید، پروفیسر اسرار چشتی اور پروفیسرشاہنواززیدی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پرفارمنگ آرٹس اور نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں حصہ لینا طلبہ میں تخلیقی صلاحیتوں اور خوداعتمادی کو فروغ دیتا ہے۔ تقریب میں بڑی تعداد میں ناظرین نے شرکت کی اورناٹک سوسائٹی کی پیش کردہ مزاحیہ پرفارمنس کو خوب سراہا۔