سعودی عرب، پہلی بارنسک پلیٹ فارم کے ذریعے آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 15:19

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2025ء) نسک پلیٹ فارم کے ذریعے پہلی بار آبِ زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت شروع کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کے وزیر حج وعمرہ ڈاکٹرتوفیق الربیعہ نے زمزم من نسک سروس کاافتتاح کردیا ہے۔وزارت حج وعمرہ ہمیشہ خدمات کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے کوشاں ہے اس ضمن میں نسک پلیٹ فارم پر آب زم زم کی چھوٹی بوتلیں حاصل کرنے کی سہولت فراہم کی گئی ۔نسک کے ذریعے آب زمزم کی چھوٹی بوتلیں مملکت کے کسی بھی شہر کے لیے طلب کی جاسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :