پنجاب یونیورسٹی اورک کے زیر اہتمام تحقیقی منصوبوں کے جائزے بارے اجلاس

ہفتہ 18 اکتوبر 2025 18:17

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) پنجاب یونیورسٹی آفس آف ریسرچ، انوویشن اینڈ کمرشلائزیشن (اورک) کے زیراہتمام تحقیقی منصوبوں کے جائزے سے متعلق کمیٹی کا اجلاس پرووائس چانسلر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں ریسرچ گرانٹس کی ازسرِنو منظوری کے کیسز، جنرل ریسرچ گرانٹس اور ٹیکنالوجی ڈویلپمنٹ گرانٹس کے لیے موجودہ مالی سال 2025-2026 کے ٹرمز آف ریفرنس مرتب کرنے پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پرو وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود، ڈائریکٹراورک انجینئر پروفیسر ڈاکٹرعقیل انعام، ڈینز، چیئرپرسن ڈی پی سی سی پروفیسر ڈاکٹر انجم نسیم صبری، خزانہ دار تسنیم کامران و دیگرنے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر اورک ڈاکٹرعقیل انعام نے سینئر فیکلٹی ممبران وانتظامی افسران کو خوش آمدید کہا اور وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کے ویژن کو مدنظر رکھتے ہوئے اجلاس کے ایجنڈے پر روشنی ڈالی۔اجلاس کے اختتام پر ڈائریکٹر اورک نے شرکا ء کا شکریہ ادا کیا۔