بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کی گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست مسترد کردی

اتوار 19 اکتوبر 2025 09:40

روم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت نے اسرائیل کی جانب سے دائر کی گئی اس اپیل کو مسترد کر دیا جس میں وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع یوآف گیلنٹ کے خلاف جاری کردہ گرفتاری کے وارنٹ منسوخ کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

العربیہ کے مطابق عدالت کے اس فیصلے کے بعد آیا جس میں نومبر میں طے کیا گیا تھا کہ ایسی "معقول وجوہات موجود ہیں" جن سے یہ باور ہوتا ہے کہ نیتن یاہو اور گیلنٹ غزہ میں جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے "فوجداری طور پر ذمے دار" ہیں۔

عدالت نے اس سے قبل حماس کے تین سینئر رہنماؤں کے خلاف بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے، مگر ان کی ہلاکت کے بعد وہ وارنٹ منسوخ کر دیئے گئے۔نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف وارنٹوں کے اجرا نے اسرائیل اور امریکا میں شدید ردِ عمل کو جنم دیا۔