ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی ٹیم کاچوہنگ میںسیلاب متاثرہ علاقے کا دورہ

متاثرین میں راشن ،ملبوسات ،جوتے ،گھریلو استعمال کے برتنوںسمیت دیگر ضروری اشیاء تقسیم کی گئیں

اتوار 19 اکتوبر 2025 11:46

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس پنجاب کی جنرل سیکرٹری فوزیہ ملک کی قیادت میں ممبران نے چوہنگ کا دورہ کر کے سیلاب متاثرین میں راشن ،ملبوسات ،جوتے اور گھریلو استعمال کے برتنوںسمیت دیگر ضروری اشیاء تقسیم کیں ۔ ہیومن رائٹس پروٹیکشن اینڈ سوشل جسٹس کی ٹیم نے سیلاب متاثرہ خاندانوں سے ملاقاتیں کیں او ر ان کا حوصلہ بڑھایا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر صدر شالیمارٹائون سید علی حسین شاہ ،ناب صدر ویمن سٹی لاہور سنبل عدنان،جنرل سیکرٹری اقبال ٹائون ،نظیر خان ،ناب صدر لاہور عدنان ساجد ، ممبر لاہور غلام مصطفی ،نائب صدر ملتان روڈ علی جان اور دیگر بھی موجود تھے۔ فوزیہ ملک اور علی حسین شاہ نے گفتگو کرتے کہا کہ ہم جس علاقے میں آئے ہیں وہاں آج بھی سیلاب کا پانی کھڑا ہے ،مطالبہ ہے کہ سرکاری مشینری لگا کر یہاں سے سیلاب کے پانی کانکاس یقینی بنایاجائے اور سٹرکچر کا جائزہ لے کر سیلاب متاثرین کی مالی امداد کی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے متاثرہ بہن بھائی جب تک اپنے گھروں میں دوبارہ آباد نہیں ہو جاتے ہم ان کی مدد کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔