سرگودھا،سفر کے دوران گاڑی میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ پر پولیس اہلکار گرفتار،مقدمہ درج

اتوار 19 اکتوبر 2025 11:46

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) دوران سفر گاڑی میں خاتون سے چھیڑ چھاڑ کر کے نازیبا حرکات پر سرگودھا میں چک سیداں پٹرولنگ پولیس اہلکار کو گرفتار کر کے پولیس نے مقدمہ درج کر لیا جس میں ملوث ملزم کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا چک سیداں پٹرولنگ پوسٹ پر تعینات حضور پور بھیرہ کے پولیس اہلکار عدیل احمد نے دوران سفر گاڑی میں بچے کو گود میں لئے انگلی سیٹ پر بیھٹی ایک خاتون سے چھیڑ چھاڑ کرتے ہوئے نازیبا حرکات کیں جس کی عفت میں خلل ڈالنے کی ویڈیو سامنے آگئی جس پر سرگودھا پٹرولنگ پولیس کے اہلکار حضور پور بھیرہ کے عدیل احمد کھوکھر کو تھانہ مرید کے پولیس نے گرفتار کر کے سب انسپکٹر مشتاق شاہ مدعیت میں زیر دفعہ 354 ت پ مقدمہ درج کر لیا۔

جس میں ملوث ملزم کو فوری طور پر معطل کر کے محکمانہ تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔جبکہ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :