رہائش، مزدوری اور سرحدی ضوابط کی خلاف ورزی، سعودی عرب میں23094افراد گرفتار

اتوار 19 اکتوبر 2025 12:05

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) سعودی عرب میں مشترکہ فیلڈ مہموں میں رہائش، مزدوری اور سرحدی حفاظتی ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر ایک ہفتے کے دوران 23,094 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

9 اکتوبر سے 15 اکتوبر 2025 کے دوران 13,604 رہائشی خلاف ورزی کرنے والے، 4,816 بارڈر سیکیورٹی کی خلاف ورزی کرنے والے اور 4,674 مزدوروں کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو حراست میں لیا گیا۔

گرفتار ہونے والوں میں سے 2,061 نے سرحد عبور کر کے مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ان میں سے 43 فیصد یمنی، 56 فیصد ایتھوپیائی اور 1 فیصد دیگر قومیتوں کے تھے۔ مزید برآں 27 افراد کو غیر قانونی طور پر سرحد عبور کرنے کی کوشش کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ 17 دیگر خلاف ورزی کرنے والے نقل و حمل کرانے، پناہ دینے، ملازمت دینے اور چھپانے میں ملوث تھے۔

متعلقہ عنوان :