ْایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائی،کروڑوں مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد - 2 ملزمان گرفتار

اتوار 19 اکتوبر 2025 15:10

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ سے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔گرفتار ملزمان میں اسامہ عابد اور محمود بٹ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ملزمان غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ملزمان کے قبضے سے 1 لاکھ ڈالر برآمدہوئے ہیں۔برآمد شدہ کرنسی کی مالیت 2 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہے تھے۔گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے۔حکام نے بتایاکہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں