ننکانہ ،دو مختلف حادثات میں کار موٹرسائیکل، کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم کے نتیجہ میں 4افراد جاں بحق، 9زخمی، ہسپتال منتقل

اتوار 19 اکتوبر 2025 21:35

ننکانہ صاحب(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اکتوبر2025ء) ننکانہ صاحب موڑ کھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ پکا قلعہ سٹاپ کے قریب تیز رفتار کیری ڈبہ اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم ہوا،اطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ 5ایمرجنسی وہیکلز کے ساتھ وہاں پہنچا،حادثہ میں 2افراد جاں بحق جبکہ 8افراد زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،زخمیوں میں 15سالہ فائزہ، 16سالہ عبداللہ، 14سالہ اسد اللہ، 7سالہ احسان، 15سالہ فرحان، 35سالہ جامو، 13سالہ فضل کریم، اور 40سالہ شاہدہ شامل ہیں،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 15سالہ عائشہ اور 50سالہ فاروق کے ناموں سے ہوئی،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈیز مقامی پولیس کے حوالے کر دیں۔

(جاری ہے)

مزید برآں ننکانہ صاحب مانانوالہ روڈ نزد بھگی مسجد تیز رفتار کار اور موٹر سائیکل میں تصادم ہوا،اطلاع پا کر ریسکیو 1122کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ میں 2افراد جاں بحق 1زخمی ہوئے،ریسکیو عملہ نے 14سالہ ارمگان کو طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا،حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں شناخت 12 سالہ عبداللہ اور 10 سالہ زین کے ناموں سے ہوئی۔