منیجر سیف سٹی سیالکوٹ کا ٹیم کے ہمراہ دی سپرٹ سکول کوبے چک کا دورہ ، آگاہی سیمینار میں عوامی تحفظ سے متعلق اہم اقدامات پر روشنی ڈالی

پیر 20 اکتوبر 2025 11:20

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) منیجر سیف سٹی سیالکوٹ عادل محمود نے ٹیم کے ہمراہ دی سپرٹ سکول کوبے چک کیمپس سیالکوٹ کا دورہ کیا اور آگاہی سیمینار میں شرکت کرکے عوامی تحفظ سے متعلق اہم اقدامات پر روشنی ڈالی ۔

(جاری ہے)

سیمینار میں پبلک سیفٹی ایپ، ویمن سیفٹی ایپ، ورچوئل پولیس سٹیشنز (وی سی ایم،وی سی سی ایس ،وی ڈبلیو پی ایس)اور ورچوئل بلڈ بینک جیسی جدید سہولیات بارے طلبہ اور اساتذہ کو آگاہ کیا ۔

سیف سٹی سیالکوٹ کی ٹیم نے شرکا سے براہ راست بات چیت کی تاکہ یہ بتایا جا سکے کہ ان سہولتوں کو کیسے صحیح اور ذمہ داری سے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس سیشن کا مقصد نوجوانوں اور خواتین کو ایسے حفاظتی ذرائع سے آگاہ کرنا تھا جو ایمرجنسی کی صورت میں ان کے کام آ سکیں تاکہ وہ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھ سکیں۔

متعلقہ عنوان :