موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ

منگل 21 اکتوبر 2025 18:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر مملکت برائے صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں، پاکستان کو شدید موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، طوفان اور دیگر قدرتی آفات جنم لے رہی ہیں جس کے باعث ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو شفاء یونیورسٹی میں عالمی ذہنی صحت کے حوالہ سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے ذہنی صحت کے مسائل بڑھ رہے ہیں جس کیلئے کام کرنے کی ضرورت ہے، ڈبلیو ایچ او کے ساتھ مل کر ذہنی صحت کی بہتری کیلئے کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے سیلاب، طوفان اور دیگر قدرتی آفات جنم لے رہی ہیں جس کے باعث ذہنی صحت متاثر ہو رہی ہے۔