بحیرہ عرب پر موجود ہوا کا دبائوکراچی کے جنوب مشرق میں تقریبا 1690 کلومیٹر کی دوری پر موجود

جمعرات 23 اکتوبر 2025 16:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اکتوبر2025ء) محکمہ موسمیات نے جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر موجود ہوا کا دبائو سے متعلق دوسرا ٹروپیکل سائیکلون (ٹی سی)واچ جاری کر دیا۔جنوب مشرقی بحیرہ عرب پر دبائو گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سست روی سے شمال اور شمال مشرقی سمت میں منتقل ہوا۔

(جاری ہے)

دبائو کراچی کے جنوب مشرق میں تقریبا 1690 کلومیٹر کی دوری پر موجود ہے جبکہ بھارت کے لکش دیپ کے مغرب اور جنوب مغرب میں 570 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران دبا ئوکا بدستور شمال مشرق کی طرف بڑھنے کا امکان ہے اور فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سسٹم کی مسلسل نگرانی کر رہا ہے۔