ڈاکٹر وجہہ الرحمان کا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز

منگل 28 اکتوبر 2025 11:27

ڈاکٹر وجہہ الرحمان کا پاکستان کے لیے بڑا اعزاز
لاہور: چلڈرن ہسپتال و یونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسز کے ڈاکٹر وجہہ الرحمان نے انٹرنیشنل گیسٹ اسکالرشپ 2025 حاصل کی اور امریکن کالج آف سرجنز کے سالانہ کلینیکل کانگریس، شکاگو میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے پینل پریزنٹیشن دی اور Nationwide Childrens ہسپتال، امریکہ میں دو ہفتوں کی Pediatric Colorectal سرجری Observership مکمل کی۔ کانووکیشن تقریب میں انہیں فیلوشپ آف امریکن کالج آف سرجنز (FACS) سے نوازا گیا۔