وزیراعظم کا سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس

مرحوم پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور پارلیمنٹرینز تھے،عوامی و سیاسی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی، وزیراعظم

ہفتہ 1 نومبر 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 نومبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعلی سندھ آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ آفتاب شعبان میرانی پیپلز پارٹی کے تجربہ کار سیاسی رہنما اور سینئر پارلیمنٹیرین تھے۔ انہوں نے ہمیشہ جمہوریت، عوامی خدمت اور صوبائی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مرحوم کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ان کے انتقال سے ملکی سیاست میں ایک باوقار اور معتدل آواز ختم ہوگئی ہے۔