پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنمائوں کا آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار

اتوار 2 نومبر 2025 19:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی محمد طارق حسن،سندھ کے صدر سرائی نیاز حسین،جنرل سیکرٹری کنور ارشد علی،سیکرٹری اطلاعات محمد صادق شیخ نے سابق وفاقی وزیر اور پیپلز پارٹی کے سینر رہنما آفتاب شعبان میرانی کے انتقال پر دکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ آفتاب شعبان میرانی مخلص رہنما تھے انہوں نے ہمیشہ عوام کی داد رسی کی. شکار پور کے لئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

(جاری ہے)

اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت صبر کرنے پر اجر عطا فرمائے۔