چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سےتاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم کی ملاقات

بدھ 12 نومبر 2025 20:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 نومبر2025ء) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی (سی جے سی ایس سی) جنرل ساحر شمشاد مرزا سےتاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ سٹاف ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں ملاقات کی۔دونوں فریقین نے دوطرفہ دلچسپی کے امور بالخصوص موجودہ عالمی اور علاقائی سلامتی کے ماحول پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نےدونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا ۔بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ پاکستان اور تاجکستان برادر ممالک کے طور پر اپنے دفاعی تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کے لئے تعمیری طور پر مصروف عمل ہیں۔معزز مہمان نے انسداد دہشت گردی اور امن کی کوششوں میں پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور کامیابیوں کو سراہا۔قبل ازیں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔