انجمن اساتذہ مفکر پاکستان کے نظریات و افکار کی امین اساتذہ تنظیم ہے ،شیخ معراج خالد

جمعہ 14 نومبر 2025 14:52

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 نومبر2025ء) بانیان تحریک تکمیل پاکستان و تحریک آزادی کشمیر کے رہنمائوںسید زاہد حسین نعیمی ،شیخ معراج خالد ،قاضی ڈاکٹر عبدالقدوس ،راجہ ارشد محمود نے مظفرآباد میں انجمن اساتذہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ یوم اقبال کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ انجمن اساتذہ مفکر پاکستان کے نظریات و افکار کی امین اساتذہ تنظیم ہے ،جو ملک میں نفرتیں مٹا کر محبتیں بڑھا کر ایک پر امن معاشرہ تشکیل دی رہی ہے ایک پرامن مستحکم خوشحال پاکستان ہی کشمیریوں کی امیدوں کا محور و مرکز ثابت ہو سکتا ہے فسادی،انتشاری اور خود کش بمبار پاکستان کے استحکام کو خطرہ میں ڈال کر سعود خاندان اور فتنہ الخوارج سے نمک حلالی کر رہے ہیں۔

انجمن اساتذہ ملک کی نظریاتی جب کہ پاک فوج ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی پاسبانی کا فریضہ سرانجام دے رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج اور انجمن اساتذہ نعمت خدا وندی ہیں،انجمن اساتذہ کو تعلیمی اداروں میں مضبوط بنانے والے پاکستان کے استحکام اور سلامتی کے ضامن ہیں۔یہ غلامان مصطفی ﷺ مفکر پاکستان کے نظریات و مشن کی تکمیل کیلئے سرگرداں ہیں۔معاشرے میں خوف خدا حب رسول ﷺ اور تحریک تکمیل پاکستان کو اجاگر کرنے کیلئے اپنے وسائل کو بروئے کار لا رہے ہیں۔

27ویں آئینی ترمیم میں تعلیم کو وفاق کے سپرد کرنا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے ۔تعلیم کے شعبہ کو وفاق کے سپرد کرنا قومی و ملی تقاضا ہے جسے ملک میں یکساں نصاب تعلیم لاگو ہونے میںبڑی مدد ملے گی ملک میں قومی یکجہتی فروغ پائے گی ۔قومی اداروں میں نظریاتی و فکری الام بندی و حب الوطن عناصر کی تعیناتی و موجودگی کیلئے انجمن اساتذہ کی خدمات سے استفادہ حاصل کرنا قومی و ملکی ضرورت بن چکی ہے۔

عقیدے و نظریے پر سمجھوتہ کرنے والی قومیں تاریخ سے مٹ جایا کرتی ہیں۔روس کے ٹوٹنے کے بعد نظریات ختم ہو چکے ہیں سرمایا داری و مادہ پرستی نے غلبہ حاصل کر لیا ہے بدعقیدگی مادہ پرستی تخریب کاری پر مبنی سوچ مضبوط ہو کر معاشرہ میں بگاڑ و فساد کا باعث بن چکی ہے۔مادہ پرستی و نفسا نفسی کے اس عالم میں نعرہ رسالت بلند کرنے والے ہی بدعقیدہ ملک دشمن قوتوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔

بدعقیدہ قوتیں یا رسول اللہ ﷺ والوں کو اپنے مزموم مقاصد کے حصول کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ سمجھ کر تقسیم در تقسیم کرنے کی سازشوں میں کامیاب ہو رہے ہیں۔انجمن اساتذہ جموں و کشمیر و مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان اتحاد اہل سنت کیلئے کمر بستہ ہیں اور اپنا مثبت کردار ادا کر رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انجمن اساتذہ جموں و کشمیر کے زیر اہتمام منعقدہ یوم اقبال کی ایک پررونق تقریب سے ماہرین تعلیم ،مذہبی و سماجی سکالرز ،دانشور ،ڈاکٹر ،صحافی، اہل قلم، و اہل ذکر و فکر ،مشائخ عظام ،علماء کرام،سیاسی شخصیات، سکول ٹیچر آرگنائزیشن ،کے مقامی رہنمائوں ،تاجر رہنمائوں ،وکلاء حضرات ،پروفیسرز ،تحریک تکمیل پاکستان کے داعی حضرات نے خطاب کرتے ہوئے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں یکساں نصاب تعلیم و نظام تعلیم کو نافذکیا جائے تاکہ ملک میں قومی یکجہتی ترقی و خوشحالی کے تقاضے پورے ہو سکیں۔

ملک میں بلا تخیر خانقائی نظام و صوفی ازم کو نافذ کیا جائے ،بدعقیدہ و دہری شہریت کے حامل بیوروکریسی سے قومی اداروں کو پاک کیا جائے آرمی کمیشن اپلائی ،پبلک سروس کمیشن اور سی ایس ایس کے امتحانات و نامزدگی کے کمیشن میں انجمن اساتذہ کو مناسب نمائندگی دی جائے اس موقع پر اقبال ڈے و قومی تعلیمی کانفرنس کے مندوبین کو ایوارڈز اور سرٹیفکیس سے نوازا گیا۔