حمزہ علی عباسی پر بھارت کے حق میں بیان دینے پر تنقید

منگل 25 نومبر 2025 21:38

حمزہ علی عباسی پر بھارت کے حق میں بیان دینے پر تنقید
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 نومبر2025ء) معروف پاکستانی اداکار اور سماجی مبصر حمزہ علی عباسی پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے، جب انہوں نے حال ہی میں بھارت اور موسیقار طلحہ انجم کے حق میں ویڈیو شیئر کی۔حمزہ علی عباسی نے کہا کہ ہمارے درمیان دشمنی ہونے کے باوجود کسی پوری قوم سے نفرت جائز نہیں۔

(جاری ہے)

ہر بھارتی دہشت گرد نہیں اور ہر پاکستانی بھی نہیں۔

بھارت میں بھی لوگ ہماری ثقافت اور فن کو سراہتے ہیں اور وہ دشمن نہیں ہیں۔تاہم، ان کے بیان پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا اور انہیں غدار کہہ کر تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا، چپ رہو، غدار، بھارت میں بی جے پی اکثریت میں ہے اور پاکستان مخالف ہے، اور کشمیر میں مظالم کے باوجود تم انہیں سپورٹ کیوں کر رہے ہو