جوہرآباد،سمگل شدہ سگریٹ بیچنے والوں کے خلاف کاروائی

بدھ 26 نومبر 2025 13:51

جوہرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2025ء) ڈسٹرکٹ ایکسائز&ٹیکسیشن آٖفیسرخوشاب ملک احسان قادرمجوکہ کی زیرنگرانی ایکسائزعملہ خوشاب جوہرآبادسمیت مختلف علاقوں میں سمگل شدہ سگرٹوں کی برامد کی مہم کے سلسہ میں سگریٹ کی دوکانوں پرچھاپے مارے،اس دوران مختلف برانڈکے767سمگل شدہ سگریٹ پیکٹ قبضہ میں لےلئےاورمتعلقہ دوکانداروں کےخلاف مزیدکاروائی شروع کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ای ٹی اوخوشاب ملک احسان قادرمجوکہ نےکہاکہ ضلع خوشاب میں کسی کوسمگل شدہ سگریٹ رکھنےیافروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی۔\378