سرگودھا ریجن میں سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈان غیر قانونی سگریٹس برآمد

بدھ 26 نومبر 2025 18:18

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 نومبر2025ء) سرگودھا ریجن میں سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈان میں 767 پیکٹس سنگل شدہ غیر قانونی سگریٹس برآمد کر لئے جس پر دوکانداروں کے خلاف مزید کاروائی جاری ہے۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق سرگودھا ریجن میں سمگل شدہ سگریٹس کی فروخت کے خلاف کریک ڈان میں محکمہ ایکسائز &ٹیکسیشن کی ٹیم نے جوہرآباد اور مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر مختلف برانڈ کی767سمگل شدہ غیر قانونی سگریٹ کے پیکٹس برآمد کر لئے اور دوکانداروں کیخلاف مزید کاروائی جاری ہے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسران کا کہنا ہے کہ ضلع خوشاب میں کسی کوسمگل شدہ سگریٹ رکھنییافروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائیگی*