چوہدری سالک حسین کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ٹیم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔ خواجہ رمیض حسن

لیگی کارکنان کی جانب سے درازی عمر اور نیک تمنائیں؛ چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت کی وضع داری اور عوامی خدمت کے مشن پر کاربند ہیں۔ رہنما ق لیگ

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 28 نومبر 2025 16:33

چوہدری سالک حسین کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ٹیم انہیں مبارکباد پیش ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 نومبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر خواجہ رمیض حسن نے مسلم لیگ کے مرکزی قائد و سینئیر نائب صدر چوہدری سالک حسین کے جنم دن کی مناسبت سے تہنیتی پیغام میں کہا کہ چوہدری سالک حسین چوہدری شجاعت کے جانشین اور ان کے عوامی منشور پر کاربند ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری سالک حسین کی سالگرہ کے موقع پر مسلم لیگ ق کی ٹیم انہیں مبارکباد پیش کرتی ہے۔