ہری پور میں انتخابی بے ضابطگی کے کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا 10دسمبر کو الیکشن کمیشن طلب

پیر 8 دسمبر 2025 17:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 دسمبر2025ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 ہری پور میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کو طلب کرلیا۔الیکشن کمیشن ضمنی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے مختلف کیسز کی سماعت 10 دسمبر کو کرے گا، الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

سابق اپوزیشن لیڈر کی اہلیہ شہر ناز عمر ایوب کی انتخابی بے ضابطگیوں کی درخواست پر بھی سماعت ہو گی، جس میں جعل سازی اور فارم 47 فراہم نہ کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ضمنی انتخاب کے نتائج کی فوری دوبارہ گنتی کی درخواست بھی دی گئی تھی جبکہ نتائج کی کنسولیڈیشن کا نوٹس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست بھی دی گئی تھی۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے رہنما مرتضیٰ جاوید عباسی کی ڈی ایم او ایبٹ آباد کے فیصلے کے خلاف اپیل بھی سماعت کے لے مقرر کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے حذیفہ رحمن کی ڈی ایم او ڈیرہ غازی خان کے حکم کے خلاف اپیل پر بھی سماعت مقرر کی ہے۔پی پی 269 مظفرگڑھ کے مختلف پولنگ اسٹیشنز پر ری کاؤنٹنگ اور ری پولنگ کی درخواست بھی شامل ہے۔محمد اقبال کی طرف سے حلقہ 269 میں ری رولنگ کی درخواست دائر پر بھی سماعت کی جائے گی۔