حمید نظامی روڈ سانگلہ ہل پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز

جمعہ 19 دسمبر 2025 14:30

سانگلہ ہل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2025ء) سینئر نائب صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) و سابق وفاقی وزیر امور کشمیر گلگت و بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے گزشتہ روز اپنے حلقہ این اے ایک سو گیارہ میں مصروف ترین دن گزارا ۔انہوں نے مختلف دیہات علاقہ جات میں لیگی راہنماؤں اور کارکنان سے ملاقاتیں کیں اور 25 دسمبر کے حوالے سے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح اور صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) میاں محمد نواز شریف کے یوم پیدائش کے موقع پر حمید نظامی روڈ سانگلہ ہل پر منعقد ہونے والے جلسہ عام کی تیاریوں کے حوالے سے خصوصی مہم کا آغاز کیا۔

چوہدری محمد برجیس طاہر نے کارکنان کو جلسہ میں بھر پور شرکت کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلسہ پارٹی اور عوام کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا اور عوامی مسائل کے حل کیلئے پارٹی کی کوششوں کو نمایاں کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کوآرڈینیٹرز حلقہ این اے 111 اور پی پی 132 چوہدری عاصم رندھاوا، چوہدری علی طارق چیمہ، سینئیر راہنماء مسلم لیگ(ن) تحصیل سانگلہ ہل چویدری انیس، میاں شفیق الرحمان ونگڑ، سٹی صدر و جنرل سیکرٹری میاں شاہد نعیم صابری ، عمار رضوی، چوہدری شفقت و دیگر عمائدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ جلسہ عام صرف سیاسی اجتماع نہیں بلکہ عوامی رابطے اور خدمت کا ایک پلیٹ فارم بھی ہے جس کے ذریعے پارٹی اپنی سرگرمیاں مقامی سطح پر پہنچا سکتی ہے۔\378