جہانگیر بارا کی طرف سے صحاٖفیوں کی تنظیم پہچان کے اعزاز میں ظہرانہ
شاہد نذیر چوہدری
پیر 29 دسمبر 2025
18:14
(جاری ہے)

سینئر صحافی محسن گورائیہ کا کہنا تھا کہ صحافت محض خبر دینے کا نام نہیں بلکہ سچ، عوامی شعور اور سماجی ذمہ داری کا تقاضا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اجتماعات نوجوان صحافیوں کے لیے رہنمائی اور سینئرز کے تجربات سے استفادے کا مؤثر ذریعہ بنتے ہیں۔
معروف مصنف اور کالم نگار ذبیح اللہ بلگن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت آج ایک نازک موڑ پر کھڑی ہے، جہاں سچ بولنا مشکل اور خاموش رہنا آسان بنا دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق “پہچان” جیسے پلیٹ فارم صحافیوں کو یاد دلاتے ہیں کہ اصل پہچان اصول، دیانت اور عوام کے ساتھ کھڑے رہنے سے بنتی ہے، نہ کہ وقتی مفادات سے۔
سینئر صحافی اشرف سہیل نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحافت کو درپیش اصل چیلنج صرف پابندیاں نہیں بلکہ اندرونی کمزوریاں بھی ہیں۔ ان کے مطابق اگر صحافی خود کو پیشہ ورانہ اصولوں اور سچائی سے جوڑ کر رکھیں تو کوئی دباؤ انہیں اپنی ذمہ داری سے نہیں ہٹا سکتا۔
عرفان اطہر کا کہنا تھا کہ “پہچان” جیسے پلیٹ فارم صحافیوں کے درمیان فکری ہم آہنگی پیدا کرتے ہیں، جو اس دور میں نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحافت کو شخصیات کے بجائے اقدار کے گرد منظم کرنے کی ضرورت ہے۔
جبکہ شاہد نذیر چودھری نے اس بات پر زور دیا کہ صحافیوں کو اختلافِ رائے کے باوجود ایک دوسرے کے لیے برداشت اور احترام کو فروغ دینا ہوگا۔ ان کے مطابق صحافتی اتحاد ہی آزادیٔ اظہار کے تحفظ کی ضمانت بن سکتا ہے۔
دیگر شرکاء نے بھی اس بات پر اتفاق کیا کہ صحافتی برادری کو درپیش معاشی دباؤ، ادارہ جاتی کمزوریوں اور آزادیٔ اظہار پر قدغن جیسے مسائل پر مشترکہ حکمتِ عملی کی ضرورت ہے۔ ظہرانے کے دوران غیر رسمی نشستوں میں ماضی کی صحافت، موجودہ میڈیا کے رجحانات اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال بھی کیا گیا۔
آخر میں شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ “پہچان” پلیٹ فارم کے تحت آئندہ بھی ایسی نشستوں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ صحافی برادری کو ایک مضبوط، باوقار اور باخبر آواز فراہم کی جا سکے۔
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
مسلم لیگ ق کے رہنما و کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز خواجہ رمیض حسن نے وائس چیئرمین اوورسیز پاکستانیز کمیشن صوبائی وزیر بیرسٹر امجد ملک، شیخ سعید کی جانب سے دیئے گئے عشائیے میں شرکت ..
-
وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے پاکستان میں بیلاروس کے سفیر آندرے میتلیسا کی ملاقات
-
امریکہ کے شہر کیلیفورنیا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے یومِ آزادی پاکستان کی مناسبت سے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا
-
تمباکو نوشی کے باعث ہونے والے دل کے امراض میں کمی کے لیے سائنسی شواہد پر مبنی حکمتِ عملی ناگزیر ہے، ماہرِ امراضِ قلب
-
پاکستان سنی تحریک کا مکہ معاہدے کا خیرمقدم
-
نئے انتظامی صوبوں کا قیام اقتدار کی نچلی سطح تک منتقلی کا بہترین ذریعہ ہے۔ جمہوریت کا مفہوم عوام کے حقوق باآسانی عوام کی دسترس تک پہنچانا ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ سے معروف شخصیات کی ملاقات، پاک امریکہ تعلقات اور کاروباری روابط پر گفتگو
-
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبہ بھر میں کچی رسیدوں کے اجرا ء پر مکمل پابندی عائد کر دی
-
پاکستان-ترکیہ-سعودی عرب کے درمیان سہ فریقی دفاعی معاہدہ مشرق وسطی سمیت اقوام عالم میں مثبت تبدیلیاں مرتب کرے گا۔ خواجہ رمیض حسن
-
بٹگرام میں یومِ استحصالِ کشمیر منایا گیا، کشمیری عوام سے بھرپور اظہارِ یکجہتی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے "اپنا کھیت، اپنا روزگار" پروگرام کے تحت منڈی بہاؤالدین کے خوش نصیب کسانوں میں الاٹمنٹ لیٹرز تقسیم
-
ڈاکٹرنبیحہ علی کے شوہر حارث کھوکھر نے طلاق واپسی اور صلع کی خبروں کی تردید کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.