ڈپٹی کمشنر چکوال کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، انتظامات پر اطمینان

پیر 5 جنوری 2026 20:00

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جنوری2026ء) ڈپٹی کمشنر چکوال سارہ حیات نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز (ڈی ایچ کیو)ہسپتال کا اچانک دورہ کر کے طبی سہولیات، ڈاکٹرز و پیرامیڈیکل اسٹاف کی حاضری اور صفائی ستھرائی سمیت مجموعی سروس ڈیلیوری کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر سرور خان نیازی نے ڈپٹی کمشنر کو ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی وارڈ، او پی ڈی، بچکانہ، زنانہ و مردانہ وارڈز، پرچی کانٹر، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے انتظامی امور اور طبی خدمات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ہدایت کی کہ صفائی کے اعلی معیار کو برقرار رکھا جائے اور عوام کو معیاری علاج معالجہ فراہم کیا جائے۔دورے کے دوران پارکنگ فیس کی زائد وصولی کا نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ پارکنگ فیس صرف حکومتی شیڈول کے مطابق وصول کی جائے۔ انہوں نے عوامی شکایات کے فوری ازالے کی بھی ہدایت کی۔۔