اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، شیخ ادریس کی شہادت پر تعزیت

منگل 5 مئی 2026 20:22

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، شیخ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مئی2026ء) وزیر اعظم شہباز شریف نے نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ فضل الرحمان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے، جس میں انہوں نے شیخ ادریس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔جے یو آئی کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم شیخ ادریس کے درجات کی بلندی کے لیے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہلِ خانہ سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جے یو آئی رہنما اسلم غوری کے مطابق وزیراعظم نے مرحوم کی شہادت کو ایک افسوسناک واقعہ قرار دیتے ہوئے ان کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ترجمان جے یو آئی نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے میں ملوث عناصر کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی بھی کرائی ہے اور کہا ہے کہ ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔اس واقعے کے بعد حکومت اور مذہبی سیاسی قیادت کے درمیان رابطوں میں تیزی آئی ہے، جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے واقعے کی مذمت اور تحقیقات کے مطالبات سامنے آ رہے ہیں۔