نذیر حسین یونیورسٹی میں دوسرے کانووکیشن کی پروقار تقریب

منگل 6 جنوری 2026 16:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2026ء) نذیر حسین یونیورسٹی میں دوسرے کانووکیشن کی ایک شاندار اور پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب کے دوران وفاقی وزیرِ تعلیم نے کامیاب طلبہ و طالبات میں ڈگریاں تقسیم کیں، انہیں تعلیمی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور ان کے روشن و بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات اور مفید ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نذیر حسین یونیورسٹی کے چانسلر انجینئر فرحت خان، وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد شیخ اور یونیورسٹی کے بورڈ آف گورنرز کے تمام اراکین جن میں ایم پی اے انجینئر عادل اسکری اور دیگر ممبران شامل تھے۔ اس کے علاوہ رکنِ قومی اسمبلی سبین گوری اور اپوزیشن لیڈر ایم کیو ایم پاکستان علی خورشیدی نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں نذیر حسین یونیورسٹی کا مکمل انتظامی و تدریسی عملہ بھی موجود تھا، جن میں پبلک ریلیشنز آفیسر معاذ مقدم اور مختلف شعبہ جات کی فیکلٹی کے تمام اراکین جن میں ڈاکٹر خالق خانزادہ، ڈاکٹر سلمان محمود، عمیر اللہ خان، منیزہ سید ، سلمان شاہ اور دیگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔