Live Updates

سرگودھا یونیورسٹی اور انٹرنیشنل یونیورسٹی ایران کے مابین تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لئے معاہدے پر دستخط

منگل 6 جنوری 2026 16:55

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جنوری2026ء) یونیورسٹی آف سرگودھا اور ایران کی انٹرنیشنل یونیورسٹی چاہ بہار کے درمیان تعلیمی و تحقیقی تعاون کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔معاہدے پر وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس اور وائس چانسلر انٹرنیشنل یونیورسٹی آف چاہ بہار ڈاکٹر عبدالغفور بادپا نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

اس معاہدے کے تحت دونوں جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے،تحقیقی اشاعتوں، کانفرنسز، سیمینارز اور مختصر تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔اسی طرح مینجمنٹ، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و سماجی علوم، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر یونیورسٹی آف سرگودھا پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے درمیان بین الاقوامی تعلیمی تعاون، تحقیقی معیار میں بہتری اور علمی تبادلے کے فروغ کے لیے ہماری مضبوط ادارہ جاتی وابستگی کا مظہر ہے۔اس معاہدے سے مشترکہ تحقیق، فیکلٹی اور طلبہ کی پیشہ ورانہ ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات