اروڑ یونیورسٹی سکھر نے پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

منگل 6 جنوری 2026 20:58

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جنوری2026ء) اروڑ یونیورسٹی سکھر نے پورے پاکستان میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی تفصیلات کے مطابق اروڑ یونیورسٹی آف آرٹ، آرکیٹیکچر، ڈیزائن اینڈ ہیریٹیج، سکھر نے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے HEDP منصوبے کے تحت MAKTAB (ERP، SLcM اور LMSطBlackboard) کے کامیاب نفاذ پر ملک بھر کی 25 جامعات میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

یہ اعزاز ہائر ایجوکیشن کمیشن، اسلام آباد میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا گیا، جس کے مہمانِ خصوصی وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات جناب احسن اقبال چوہدری تھے۔ انہوں نے اروڑ یونیورسٹی کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اسے پیپر لیس اور ڈیجیٹل طور پر مؤثر تعلیمی نظام کی جانب ایک مثالی قدم قرار دیا۔یہ کامیابی اروڑ یونیورسٹی کے جدت، بہتر نظم و نسق اور اعلیٰ تعلیمی معیار کے عزم کی عکاس ہے۔