Live Updates

انٹرنیشنل یونیورسٹی چاہ بہار کاسرگودھا یونیورسٹی سے باہمی تعاون کا معاہدہ

بدھ 7 جنوری 2026 12:42

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2026ء) انٹرنیشنل یونیورسٹی چاہ بہار نے تعلیمی و تحقیقی تعاون کے فروغ کے لیے سرگودھا یونیورسٹی سے باہمی تعاون کا معاہدہ کیا جس پر انٹرنیشنل یونیورسٹی آف چاہ بہار وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالغفور بادپا اور سرگودھا یونیورسٹی کے وائس چانسلر قیصر عباس نے دستخط کیے۔

(جاری ہے)

جس کے تحت دونوں جامعات کے درمیان مشترکہ تحقیق، اساتذہ و طلبہ کے تبادلے،تحقیقی اشاعتوں، کانفرنسز، سیمینارز اور مختصر تربیتی پروگرامز کے انعقاد کو یقینی بنایا جائے گا۔

اسی طرح مینجمنٹ، انجینئرنگ، انفارمیشن ٹیکنالوجی، قانون و سماجی علوم، تعلیم اور زراعت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قیصر عباس نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور ایران کے درمیان بین الاقوامی تعلیمی تعاون، تحقیقی معیار میں بہتری اور علمی تبادلے کے فروغ کے لیے ہماری مضبوط ادارہ جاتی وابستگی کا مظہر ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات