زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اوکاڑہ کیمپس میں دو روزہ انٹرنیشنل روشن وطن ایگریکلچر کانفرنس

بدھ 7 جنوری 2026 16:12

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 جنوری2026ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے اوکاڑہ کیمپس میں دو روزہ انٹرنیشنل روشن وطن ایگریکلچر کانفرنس ، ایکسپو ، صوفی نائٹ کامیابی تاریخ میں پہلی مرتبہ انعقاد پزیر ہوئی ۔ اس شاندار تعلیمی ، تحقیقی ، تربیتی کانفرنس نے زرعی حلقوں میں گہرے نقوش چھوڑے ہیں جو ہر لحاظ سے کامیابی سے ہمکنار ہوئی ۔

اس دو روزہ کانفرنس کی سرپرستی وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی کررہے تھے جبکہ مجموعی نگرانی ڈاکٹر طاہر منیر بٹ پرنسپل ایگریکلچر یونیورسٹی دیپالپور کیمپس اوکاڑہ نے کی ۔ اس تاریخی کانفرنس میں مہمانِ خصوصی سابقہ ممبر آف نیشنل اسمبلی راؤ اجمل خاں ، مسٹر خرم اقبال مینجنگ ڈائریکٹر ایولوشن ایجوٹیک پاکستان بطور چیف کوآرڈینیٹر جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں پروفیسر ڈاکٹر رائے نیاز احمد سابقہ وائس چانسلر ایرڈ یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر اعجاز رسول مورکہ (پرنسپل ، کالج آف ایگریکلچر ، یونیورسٹی آف سرگودھا) ، محمد لقمان (ایسوسی ایٹ پروفیسر ، شعبہ زرعی توسیع ، کالج آف ایگریکلچر، یونیورسٹی آف سرگودھا) ، پروفیسر ڈاکٹر سجاد مبین وائس چانسلر اوکاڑہ یونیورسٹی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ جن فلاحی ، کاروباری ، سماجی شخصیات کے باہمی اشتراک سے کانفرنس کو چار چاند لگے ان میں رائے یاسین النساء ویلفیئر سوسائٹی اوکاڑہ ، سید ندیم جعفری الخدمت ویلفیئر کونسل رینالہ خورد ، چوہدری شوکت علی چدھڑ صدر چیمبر آف فوڈ اینڈ ایگری کلچر پاکستان ، حاجی حبیب الرحمن چوہدری مینجنگ ڈائریکٹر چکن ہاؤس رینالہ خورد ، ملک شہباز احمد طاہر ، محمد عبد اللہ رانا سنگی فاؤنڈیشن اوکاڑہ شامل تھے۔

کانفرنس ، ایگریکلچر ایکسپو کے دوران پاکستان ، چائنہ ، امریکہ ، نیدرلینڈ ، بنگلہ دیش ، سری لنکا سے آن لائن پریزنٹیشن دی گئی جبکہ طلبہ اور شرکاء نے مختلف زرعی موضوعات پر معیاری پریزنٹیشنز پیش کیں ، جنہیں حاضرین کی جانب سے بے حد سراہا گیا ۔ جدید زراعت ، تحقیق ، اختراعات ، پائیدار ترقی جیسے اہم موضوعات پر مفید تبادلہ خیال کیا گیا ، جس سے طلبہ کو عملی سیکھنے کے قیمتی مواقع حاصل ہوئے ۔

دو روزہ کانفرنس کے دوران طلباء و طالبات فوڈ کمپٹیشن کا بھی ہوا ۔ جس میں طلباء و طالبات نے بھرپور جوش و خروش سے حصہ لیا۔ انہوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا ۔ تمام ، مہمانوں ، شرکاء ، باہمی اشتراک کی حامل شخصیات کو شیلڈ ، سرٹیفیکیٹ ، جبکہ فوڈ اسٹالز میں پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو انعامات بھی دیئے گئے۔ اس موقع پر یونیورسٹی میں گرلز ایریا کا افتتاح کیا گیا۔

کانفرنس کے اختتام پر منعقد ہونے والی " صوفی نائٹ " میں طلباء و طالبات ، اساتذہ ، شرکاء کے لئے ایک تفریحی ، خوشگوار ماحول فراہم کیا۔ اختتام پر پرنسپل ڈاکٹر طاہر منیر بٹ کی جانب سے تمام معزز اسٹیک ہولڈرز ، مہمانانِ گرامی ، کولیبارٹرز، اوکاڑہ کیمپس کی فیکلٹی ممبران ، منتظمین، طلبہ اور معاون عملے کا دلی شکریہ ادا کیا گیا، جن کے بھرپور تعاون، انتھک محنت اور خلوص کی بدولت یہ تاریخی ایونٹ نہایت کامیاب اور شاندار انداز میں منعقد ہوا۔ شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ روشن وطن ایگری کانفرنس اوکاڑہ کیمپس کے لیے ایک یادگار سنگِ میل ہے، جو مستقبل میں مزید علمی اور زرعی سرگرمیوں کی راہ ہموار کرے گا۔\378