آزادکشمیر ضلع باغ پریس کلب کے سا بق سیکرٹری جنرل اور معروف صحافی عبدالغفار غفاری انتقال کرگئے

ہفتہ 10 جنوری 2026 14:42

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جنوری2026ء) آزادکشمیر کے ضلع باغ پریس کلب کے سا بق سیکرٹری جنرل اور معروف صحافی عبدالغفار غفاری انتقال کرگئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق (این این ائی) کے ساتھ طویل عرصہ ضلعی نمائندہ کام کرنے والے و سابق سیکرٹری جنرل سجاد شہید پریس کلب باغ عبدالغفار غفاری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے انھیں گھر میں معمولی تکلیف ہوئی تو فوری باغ ضلعی ہسپتال لے جایا گیا مگر جاںبر نہ ہو سکے اور رحلت فرما گئے بعدازاں انھیں آبائی گاوں سری آویڑہ آہوں سسکیوں کے ساتھ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کیا گیا سفر آخرت میں سابق آمیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبد الرشید ترابی صدر پریس کلب باغ کابینہ پریس کلب سابق صدور پریس کلب کے علاوہ باغ کی مختلف سیاسی سماجی مذہبی صحافتی شخصیات سمیت سینکڑوں افراد شریک ہوئے تعزیتی ریفرنس کے موقع پر عبدالرشید ترابی صحافی راجہ اشرف خان اکمل عارف ڈاکٹر حفیظ و دیگر متعدد مقررین نے مرحوم کی صحافت میں بے لوث عوامی خدمات پر خراج قیدت پیش کیا مرحوم حقیقی معنوں میں سفید پوش قلمکار تھے سوگواران میں اہلیہ اور چار بیٹیاں چھوڑیں مرحوم کی اچانک وفات پر سٹی باغ کی فضا سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔